LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں دفاتر کا کام گھر سے کرنے کا حکم، ملازمین کو شہر میں رہنے کی ہدایت ایل این جی کی فوری ملی تو بجلی مہنگی اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، پاور ڈویژن کا انتباہ وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو ایران سے مذاکرات کے لیے میری ٹیم کل اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ٹرمپ کا بڑا اعلان امیدہے ایران امریکاجنگ بندی میں توسیع ہوجائے گی، ترک وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ کا رابطہ، خطے میں امن کیلیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق وٹکوف اور جیرڈکشنرمذاکرات کےلیے اسلام آباد جارہے ہیں، ٹرمپ اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی سخت، میٹرو بس اور ٹرانسپورٹ بند اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات، میریٹ ہوٹل سرکاری تحویل میں، شہر میں سخت بندشیں سعودی ایئرلائنز کی پشاور پروازیں بحال، جدہ سے پہلی پرواز پہنچ گئی ایران امریکا مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہیں: عرب میڈیا پاکستان میں ایچ آئی وی عام آبادی تک پہنچ گیا، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی امریکا سے مذاکرات میں اب بھی بڑا فاصلہ موجود ہے، ایرانی اسپیکر واشنگٹن:ایران صورتحال پر اہم اجلاس، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر گفتگو خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ

ایل این جی کی فوری ملی تو بجلی مہنگی اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، پاور ڈویژن کا انتباہ

Web Desk

19 April 2026

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے پیٹرولیم ڈویژن کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اگر فوری طور پر ایل این جی کے چار جہازوں کا انتظام نہ کیا گیا تو بجلی کی قیمت میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے اپنے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر پاور پلانٹس کے لیے ایل این جی کی فراہمی ناگزیر ہوچکی ہے۔

مراسلے میں پیٹرولیم ڈویژن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد از جلد ایل این جی کے چار جہازوں کا بندوبست کیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار کو برقرار رکھا جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلے میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ قطر کے ساتھ طویل المدتی معاہدوں کے تحت ایل این جی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

پاور ڈویژن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ایل این جی دستیاب نہ ہوئی تو بجلی کی پیداوار کے لیے مہنگا ڈیزل استعمال کرنا پڑے گا، جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا اور عوام کو مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھنے کا امکان ہے۔