LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید

اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات، میریٹ ہوٹل سرکاری تحویل میں، شہر میں سخت بندشیں

Web Desk

19 April 2026

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایران اور امریکا کے درمیان متوقع مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر سکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ اسلام آباد کے معروف میریٹ ہوٹل کو فوری طور پر سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ہوٹل میں موجود تمام مہمانوں کو آج دن تین بجے تک عمارت خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ انہیں متبادل رہائش فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ تین بجے کے بعد ہوٹل مکمل طور پر سرکاری تحویل میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد متوقع ہے، جس کے باعث ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے بند رہے گا جبکہ سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک کو روکا جا سکتا ہے۔ شہر میں کسی بھی جانب سے آنے والی بھاری ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل ٹریفک پلان پر عمل کریں۔ جی 5، جی 6، جی 7، ایف 6 اور ایف 7 کے رہائشی راولپنڈی آمدورفت کے لیے مارگلہ روڈ سے نویں ایونیو استعمال کریں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جناح ایونیو خیبر پلازہ سے داخلہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ کلب روڈ کشمیر چوک سے بھی بند کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے، اور حکام کے مطابق یہ سروس تاحکم ثانی بند رہے گی۔