LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید

سعودی ایئرلائنز کی پشاور پروازیں بحال، جدہ سے پہلی پرواز پہنچ گئی

Web Desk

19 April 2026

پشاور: سعودی ایئرلائنز  نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کر دیا ہے، جس کے بعد جدہ سے آنے والی پہلی پرواز پشاور پہنچ گئی۔

فضائی حکام کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز ایس وی 796 صبح 9 بج کر 39 منٹ پر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس کے بعد مسافروں اور عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یاد رہے کہ سعودی فضائی کمپنی نے 28 فروری 2026 کو پشاور کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پشاور سے سعودی عرب کے لیے پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق پشاور سے سعودی عرب جانے والی واپسی پرواز بھی مسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔