LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

Web Desk

18 April 2026

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا تین روزہ اہم سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے حل اور علاقائی استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا تھا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال، سفارتی روابط اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے مذاکرات، تناؤ میں کمی اور بقایا مسائل کے پرامن حل کے لیے مسلسل سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایرانی قیادت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی جانب سے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ دورہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے مذاکراتی حل اور خطے میں خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔