کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ
Web Desk
18 April 2026
ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی نجی پرواز 160 عازمین کو لے کر حجازِ مقدس روانہ ہوئی۔ رواں سال صرف کراچی سے 31 ہزار سے زائد عازمین کی روانگی متوقع ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب میں گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارتِ مذہبی امور کے حکام نے عازمین کو رخصت کیا۔ اس سال ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ کے تحت عازمین کی امیگریشن کراچی میں ہی مکمل کی جا رہی ہے، جس سے انہیں سعودی عرب پہنچ کر طویل انتظار سے نجات ملے گی۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے عازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اس مبارک سفر پر مبارکباد دی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔ تاہم، انہوں نے اپنے خطاب میں کچھ سخت جملے بھی استعمال کیے، جن میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عمرہ کرنے میں تو پہلے نمبر پر ہیں لیکن ‘دو نمبری’ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے عازمین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر انتظامات کی شکایات ڈالنے کے بجائے حج کی مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل
5 September 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
5 September 2026
نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت
5 September 2026
یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ
5 September 2026
امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر
5 September 2026
زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور
5 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں
5 September 2026
کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی
5 September 2026