پاکستان اور ارجنٹائن فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کی تیاریاں
Web Desk
17 April 2026
پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ارجنٹائن فٹبال حکام کے درمیان جاری رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کے انعقاد پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں فیڈریشنز کے درمیان ہونے والی ابتدائی گفتگو میں فٹبال کے فروغ، کھلاڑیوں کی تربیت اور مشترکہ ڈویلپمنٹ پروگرامز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران آن لائن اجلاس میں مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دوستانہ مقابلہ کرانے کی تجویز دی گئی ہے، جس پر مزید کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
مزید برآں، مجوزہ پروگرام کے تحت ارجنٹائن کے فٹبال کوچز پاکستان آ کر مقامی کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کریں گے، جس سے ملک میں فٹبال کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
اگر معاملات حتمی شکل اختیار کر گئے تو رواں برس دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دوستانہ میچ کا انعقاد ممکن ہے، جو شائقین کے لیے بڑی خوشخبری ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026