بشریٰ بی بی کی آنکھ کی کامیاب سرجری، ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل
Web Desk
17 April 2026
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق خاتونِ اول کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت پر ان کی کامیاب سرجری مکمل کر لی گئی ہے، جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق، بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ میں تکلیف اور بینائی کے مسائل کی شکایت کی تھی، جس پر جیل انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ماہرینِ چشم سے ان کا معائنہ کرایا۔ طبی معائنے کے دوران ان کی دائیں آنکھ میں ‘ریٹینل ڈیٹچمنٹ’ (پردہ چشم کا ہٹ جانا) کی تشخیص ہوئی، جس پر ڈاکٹروں نے ہنگامی بنیادوں پر سرجری کا مشورہ دیا۔
تشخیص کے بعد، 16 اپریل کی شام بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری ٹیسٹ اور طبی معائنے کے بعد ان کی رضامندی سے آپریشن کیا گیا۔ یہ سرجری پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور ان کے پینل نے انجام دی۔ کامیاب آپریشن اور ایک رات ہسپتال میں زیرِ مشاہدہ رہنے کے بعد، ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کر دیا، جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق ان کا طبی فالو اپ اور معائنہ جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں ہیٹ ویو اور طوفانی بارشوں کا الرٹ
23 April 2026
قرضے حکمران لیں اور واپس عوام کریں یہ ظلم ہے: حافظ نعیم الرحمان
23 April 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس
23 April 2026
توانائی بحران اور علاقائی کشیدگی کے باعث کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی: گیلپ پاکستان سروے
23 April 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ پر تبادلہ خیال
23 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا افتتاح کر دیا
23 April 2026
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا
23 April 2026
ایرانی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں جمعہ کے مذاکرات کی حتمی تصدیق سے انکار کردیا
22 April 2026