وزیراعظم شہباز شریف کا لبنان میں جنگ بندی کا خیرمقدم، صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کی تعریف
Web Desk
17 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی سفارتی کوششوں کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر جاری کردہ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، جو نہ صرف کشیدگی میں کمی لائے گی بلکہ دیرپا امن کی بنیاد بھی بنے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی کے عمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں کی جانے والی سفارتی کوششوں کو خاص طور پر سراہا اور انہیں قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور اس کی علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس اصولی مؤقف پر قائم ہے۔
اپنے بیان کے آخر میں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، استحکام اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا تاکہ متاثرہ عوام کو ریلیف مل سکے اور جنگ کے سائے ختم ہوں۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026