LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار

سعودیہ کی مالی معاونت بیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی: وزیر خزانہ

Web Desk

17 April 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار کے اجلاسوں کے موقع پر عالمی ریٹنگ ایجنسی ‘موڈیز’ کے نمائندوں سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ رسائی کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پاکستان نے یورو بانڈ کی ادائیگی کامیابی سے مکمل کر لی ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت تمام قرض دہندگان کی ذمہ داریاں بروقت پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی مالی معاونت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ قدم جمانے کے لیے درمیانی مدت کی ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں توانائی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات اور حکومتی اقدامات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا، تاکہ عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔