LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن

پاکستان خطے میں جاری تنازع کے فوری حل کا خواہاں، سفارتی کوششیں جاری ہیں: ایاز صادق

Web Desk

17 April 2026

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین (IPU) کی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ پاکستان خطے میں جاری تنازعات کے فوری اور پائیدار حل کا پرزور حامی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے فعال سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے عالمی فورم پر پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک مستقبل میں بھی مختلف فریقین کے درمیان رابطوں اور بامقصد مکالمے کے لیے بطور سہولت کار اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔

اپنے خطاب کے دوران سپیکر قومی اسمبلی نے غزہ امن منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اور پاکستان سمیت دیگر عرب و اسلامی ممالک کی مشترکہ حمایت سے اس منصوبے پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان وہاں بھی مکمل امن اور استحکام کا خواہاں ہے، جو پورے خطے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

سردار ایاز صادق نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حالیہ اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اسے ایک غیر قانونی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔