LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایرانی میڈیا

Web Desk

16 April 2026

تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ تہران کو ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی، جسے مذاکراتی عمل کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی، جو ایرانی سیاسی نظام میں ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری ثالثی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان ڈیل طے پا گئی تو وہ پاکستان کا دورہ کریں گے، جس سے خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔