ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن کیس؛ الیکشن کمیشن نے متحدہ کو اکتوبر 2026 تک کی حتمی مہلت دے دی
Web Desk
16 April 2026
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے لیے 17 اکتوبر 2026 تک کی مہلت دے دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم اور ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے اپنے دلائل پیش کیے۔ سماعت کے دوران ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے بریفنگ دی کہ ایم کیو ایم کو قانونی طور پر 16 جنوری 2026 کو انتخابات کروانے تھے، جس میں پہلے ہی 16 مارچ تک توسیع دی گئی تھی، تاہم اب پارٹی نے دسمبر تک مزید وقت مانگا ہے۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے تاخیر کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2023 میں پارٹی کے تین دھڑوں کے انضمام کے باعث تنظیمی معاملات پیچیدہ ہوئے اور ایک دھڑے کی جانب سے نئے لوگوں کو شامل کرنے کی کوششوں کی وجہ سے انتخابی فہرستوں کی ترتیب نو ضروری ہو گئی۔ انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ پارٹی آئین کے مطابق ہر چار سال بعد انتخابات لازمی ہیں اور اس وقت انتخابی فہرستیں حتمی مراحل میں ہیں، جس کے لیے انہوں نے 90 روز کا وقت طلب کیا۔ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد ایم کیو ایم کو اکتوبر کے وسط تک انتخابات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
متعلقہ عنوانات
مردان جلسے کے خلاف منفی مہم کی کوششیں ناکام ہوں گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
16 April 2026
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس میں آتشزدگی، پولیس انسپکٹر جاں بحق
16 April 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایرانی میڈیا
16 April 2026
ایران سے معاہدہ ہوا تو اسلام آباد جا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
16 April 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1ارب 32 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ
16 April 2026
درآمدی گیس بند ہونے سے عارضی لوڈشیڈنگ، بحران جلد حل ہو جائیگا: وزیر توانائی
16 April 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق ’’جناح XIII کامیابی سے مکمل
16 April 2026
آزاد کشمیر پولیس کی کارروائی، ’را‘ کا نیٹ ورک بے نقاب، کارندہ گرفتار
16 April 2026