LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

Web Desk

16 April 2026

واشنگٹن ڈی سی: وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں کے موقع پر عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ مکمل کر لیا ہے۔ ان ملاقاتوں کا بنیادی محور پاکستان کی معاشی اصلاحات، بیرونی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں پاکستان کی دوبارہ فعال واپسی رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے صدر ماساتو کاندا سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا میں اے ڈی بی کے تعاون کو سراہا اور آئی ایم ایف پروگرام میں مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے عالمی معاشی چیلنجز، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور ترقی پذیر ممالک میں خوراک و توانائی کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکرٹری جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ علاوہ ازیں، فِچ ریٹنگز (Fitch Ratings) کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کی B- ریٹنگ برقرار رہنے کا خیرمقدم کیا گیا اور وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ مالی سال 2026 کے لیے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے ایک اہم پیش رفت بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جا چکی ہے اور اسٹیٹ بینک نے کرپٹو کرنسی لین دین پر 2018 سے عائد پابندی واپس لے لی ہے، جس کے تحت بائنانس (Binance) جیسے پلیٹ فارمز کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ فرینکلن ٹیمپلٹن کی قیادت کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد، کراچی اور سیالکوٹ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا عمل جاری ہے جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کی نجکاری بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جے پی مورگن کی ٹیم کو سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی مالی معاونت اور روپے سے منسلک ڈالر بانڈز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔