پاکستان واحد ثالث ہے، مذاکرات کا اگلا دور بھی اسلام آباد میں ہوگا؛ ترجمان وائٹ ہاؤس
Web Desk
15 April 2026
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔
پریس کانفرنس کے دوران ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز انداز میں جاری ہے، جبکہ دونوں ممالک پاکستان کی ثالثی کی سنجیدہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل میں پاکستان ایک اہم اور مؤثر ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے جنگ بندی میں توسیع سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے تمام ممالک کے جہازوں پر ہو رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چین ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کر رہا۔
ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے اسلام آباد میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ ایران کی جانب سے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نمائندگی کریں گے۔ تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کے لیے حتمی تاریخ تاحال طے نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور گیارہ اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، جو طویل مشاورت کے باوجود کسی حتمی معاہدے کے بغیر اختتام پذیر ہوا۔
متعلقہ عنوانات
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی
7 September 2026
ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ
7 September 2026
روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی
7 September 2026
جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا
7 September 2026
جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا
7 September 2026
پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس
7 September 2026
سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات
7 September 2026
امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر
7 September 2026