کوہاٹ میں تیل وگیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت
Web Desk
15 April 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کی ایک بڑی دریافت سامنے آئی ہے جہاں نشپا بلاک کے باراگزئی ایکس ون کنویں سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پیداوار حاصل ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس کنویں نے پیداوار کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، جبکہ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس منصوبے سے کمرشل پیداوار کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا ہے۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے نہایت اہم پیش رفت ہے اور اس منصوبے کے ذریعے سالانہ تین سو انتیس ملین ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئی دریافتوں سے نہ صرف ملکی ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ درآمدی ایندھن پر انحصار بھی کم کیا جا سکے گا۔
کمپنی اعلامیے کے مطابق باراگزئی ایکس ون کنواں اس وقت یومیہ پندرہ ہزار بیرل تیل اور چار کروڑ پچاس لاکھ مکعب فٹ گیس پیدا کر رہا ہے، جبکہ مستقبل میں اس پیداوار کو بڑھا کر پچیس ہزار بیرل تیل اور چھ کروڑ مکعب فٹ گیس یومیہ تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ ایک دشوار گزار علاقے میں مکمل کیا گیا جہاں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے محفوظ اور مؤثر آپریشنز کو یقینی بنایا گیا۔ اسی دوران آٹھ کلومیٹر طویل پائپ لائن ریکارڈ وقت میں بچھانے کا کارنامہ بھی انجام دیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ باراگزئی ایکس ون کنواں اب ملک کا سب سے زیادہ پیداوار دینے والا کنواں بن چکا ہے اور پاکستان کی مجموعی خام تیل پیداوار میں تقریباً دس فیصد حصہ ڈال رہا ہے، جو اسے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل بناتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026