LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات؛ سید مراد علی شاہ اور محسن نقوی کا امن و امان اور علاقائی کشیدگی پر تبادلۂ خیال

Web Desk

15 April 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ و خطے میں جاری حالیہ کشیدگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان اشتراکِ عمل کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خطے کے موجودہ حساس حالات میں قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھرپور سفارتی کوششیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ مل کر استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی قسم کے اندرونی یا بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے ادارے الرٹ ہیں۔ انہوں نے سیکیورٹی معاملات پر صوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک صفحے پر ہونا ناگزیر ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مربوط حکمتِ عملی اپنائی جا سکے۔