نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس؛ خطے کی بدلتی صورتحال کا جائزہ اور فعال سفارتکاری تیز کرنے کا حکم
Web Desk
15 April 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت دفترِ خارجہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور حالیہ اسٹریٹیجک تبدیلیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ شرکاء کو اہم سفارتی پیش رفت اور عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر اور فعال سفارتکاری پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی فورمز پر پاکستان کے مفادات کا دفاع اور خطے میں امن و استحکام کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں شریک افسران کو بین الاقوامی تعلقات میں تیزی لانے اور دوست ممالک کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ماہرین اس اجلاس کو خطے میں جاری حالیہ کشیدگی اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز
6 June 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
6 June 2026
ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات
6 June 2026
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
6 June 2026
وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان
6 June 2026
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع
6 June 2026
ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیس میں اہم موڑ؛ آواز کی تصدیق کے لیے پولیس کا سٹی کورٹ سے رجوع
6 June 2026
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
6 June 2026