58 سالہ انتظار ختم؛ وفاقی آئینی عدالت کا وراثتی حقوق کی بحالی سے متعلق تاریخی فیصلہ
Web Desk
15 April 2026
اسلام آبادمیں وفاقی آئینی عدالت نے 1968 سے زیرالتواء وراثتی کیس کا فیصلہ سنا دیا،، عدالت نے باپ سے پہلے فوت ہونے والے بیٹے کے وراثتی حقوق بحال کر دیے ۔وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ کسی کو محض تکنیکی بنیادوں پر وراثت کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ کیس میں تسلیم شدہ ہے کہ متوفی سردار بیگم چوہدری عبداللہ اور فاطمہ بی بی کی بیٹی تھی، عدالت نے سردار بیگم کے بچوں کو مقدمہ میں فریق بنانے کی استدعا بھی منظور کر لی۔۔
سردار بیگم کا انتقال 1957 جبکہ اس کے والد عبداللہ خان کا انتقال 1968 میں ہوا تھا، وراثت کی تقسیم 1969 میں شروع ہوئی جو 1989 میں مکمل ہوئی، سردار بیگم کے ورثاء کو وراثت تقسیم کے عمل میں شامل نہیں کیا گیا، وفاقی آئینی عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے آئندہ سماعت پر معاونت بھی طلب کر لی ۔۔چیف جسٹس آئینی عدالت کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز
6 June 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
6 June 2026
ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات
6 June 2026
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
6 June 2026
وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان
6 June 2026
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع
6 June 2026
ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیس میں اہم موڑ؛ آواز کی تصدیق کے لیے پولیس کا سٹی کورٹ سے رجوع
6 June 2026
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
6 June 2026