صدرزرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، پاک ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا
Web Desk
14 April 2026
وزیراعظم شہبازشریف نےایوان صدرمیں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اور امریکا ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم نے صدرمملکت کو مذاکرات کے مختلف مراحل پرتفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے پاکستان کی ثالثی کے ذریعے حاصل پیش رفت پر بریفنگ بھی دی اور صدرمملکت کو اپنے سعودی عرب اورترکیے کے آنے والے دوروں سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ جنگ کے اثرات خطے اور بین الاقوامی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ معیشت اور سیاست پر ہوئے ہیں۔
صدرمملکت نے ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں اور وزیراعظم ، فیلڈ مارشل اور تمام ریاستی اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ داراورکلیدی ریاست کے طورپراپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے، پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنی امن پسندی کی ساکھ کو ثابت کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورنائب وزیراعظم امریکا ایران اورعلاقائی،عالمی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ رابطوں سے امن عمل کے تسلسل اورعلاقائی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں
6 June 2026
پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز
6 June 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
6 June 2026
ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات
6 June 2026
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
6 June 2026
وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان
6 June 2026
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع
6 June 2026
ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیس میں اہم موڑ؛ آواز کی تصدیق کے لیے پولیس کا سٹی کورٹ سے رجوع
6 June 2026