اسلام آباد: بری امام میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران میدانِ جنگ بن گیا
Web Desk
14 April 2026
وفاقی دارالحکومت کے علاقے نورپور شاہاں (بری امام) میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران شدید ہنگامہ آرائی اور تصادم کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) اور پولیس کی بھاری نفری جب آپریشن کے لیے پہنچی تو انہیں مقامی مکینوں اور مظاہرین کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج نے اس وقت پرتشدد رخ اختیار کر لیا جب مشتعل مظاہرین نے سی ڈی اے کی گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا دی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حالات پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ جواب میں مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کئی اہلکاروں اور مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کشیدگی کے باعث بری امام اور گردونواح کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور پورے علاقے کو حصار میں لے لیا گیا ہے۔انتظامیہ کا موقف ہے کہ سرکاری زمینوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، تاہم مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ انہیں بغیر پیشگی اطلاع کے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ فی الوقت علاقے میں آپریشن روک دیا گیا ہے لیکن فریقین کے درمیان تناؤ برقرار ہے۔ پولیس نے گاڑیوں کو آگ لگانے اور سرکاری کام میں مداخلت کرنے والے افراد کی نشاندہی کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے
متعلقہ عنوانات
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
21 April 2026
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور
21 April 2026
چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار
21 April 2026
خلیجی ممالک کیلئے 45 پروازیں منسوخ، فضائی آپریشن متاثر
21 April 2026
دنیا کو بدلنے کیلئے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں: مریم نواز شریف
21 April 2026
مراد سعید کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب روک دیا گیا: الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے
21 April 2026
آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی
21 April 2026
بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل
21 April 2026