LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی

امریکہ ایران مذاکرات کی ناکامی شرمناک ہے، مسلم ممالک متحد ہوں تو دشمن کچھ نہیں؛ امیر جماعت اسلامی

Web Desk

14 April 2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے لاہور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حتمی نتیجے تک نہ پہنچنے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کے باوجود ایران پر الزامات لگاتا ہے، جبکہ مذاکرات کے دوران اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر حملے کر کے ظلم کی انتہا کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ امریکہ کو اپنے تکبر کی وجہ سے عبرتناک شکست ہوئی ہے اور ایران نے بھرپور مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے مذاکرات میں پاکستان کے بہترین کردار کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان، سعودی عرب، ایران اور ترکی مل کر ایک مضبوط ڈیفنس پیکج تشکیل دیں۔

ملکی معیشت اور مہنگائی پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت میں صرف 12 روپے کی کمی کافی نہیں، بلکہ لیوی ٹیکس ختم کر کے قیمت 250 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔ انہوں نے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ منصوبہ مکمل ہوتا تو آج ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔ حافظ نعیم الرحمن نے آئی پی پیز (IPPs) کے معاہدوں پر نظرثانی نہ کرنے اور غریب عوام سے ٹیکس لے کر اشرافیہ کو نوازنے کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “شہزادیاں اور ملکہ رانیاں” بیڈ گورننس کا جواب دیں۔ انہوں نے کسانوں کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گندم کا ریٹ 3500 روپے طے کیا تھا مگر کسان مڈل مین کے ہاتھوں 2500 روپے میں لٹنے پر مجبور ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اسکولوں اور ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن ہر بچے کا آئینی حق ہے اور حکومت چار سڑکیں بنا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ انہوں نے کراچی کی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے شہر کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔