LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر

کراچی: میٹرک امتحانات میں پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت برقرار؛ دسویں کا بائیولوجی کا پیپر وقت سے پہلے وائرل

Web Desk

14 April 2026

کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت برقرار ، دسویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ بھی امتحان سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق بائیولوجی کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے تقریباً آدھا گھنٹہ قبل مختلف واٹس ایپ گروپس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتا رہا۔ طلبہ اور والدین کی جانب سے پرچہ آؤٹ ہونے پر شدید تشویش کا اظہارکیا گیا ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحانی نظام کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں جبکہ محنتی طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ دوسری جانب میٹرک بورڈ انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کے شفاف انعقاد کے دعوے بھی ایک بار پھر دھرے کے دھرے رہ گئے۔تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہر سال پرچے آؤٹ ہونے کے واقعات سامنے آتے ہیں مگر اس کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا سکے۔ ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے