پنجاب کے مختلف شہروں سے خودکش بمبار سمیت 16 دہشت گرد گرفتار
Web Desk
14 April 2026
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور خودکش بمبار سمیت 16 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، صوبے بھر میں مجموعی طور پر 113 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے گئے، جن کے دوران خوشاب، میانوالی، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنا اور عوامی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
حکام کے مطابق، سب سے اہم گرفتاری جھنگ سے عمل میں آئی جہاں سے تعلق رکھنے والے انتہائی خطرناک خودکش بمبار غازی مرجان کو خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد سمیت دھر لیا گیا۔ اس کے علاوہ سرگودھا سے حساس اداروں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ملے خان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ دہشت گرد پولیس چوکیوں اور دیگر سرکاری تنصیبات پر بڑے حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارود، 14 ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز وائر اور کالعدم لٹریچر برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے لیے رواں ہفتے 2830 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں تقریباً 95 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کارروائیوں کے دوران مزید 190 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک صوبے بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار
21 April 2026
ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ
21 April 2026
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
21 April 2026
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور
21 April 2026
چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار
21 April 2026
خلیجی ممالک کیلئے 45 پروازیں منسوخ، فضائی آپریشن متاثر
21 April 2026
دنیا کو بدلنے کیلئے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں: مریم نواز شریف
21 April 2026
مراد سعید کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب روک دیا گیا: الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے
21 April 2026