درآمدی ایندھن پر چلنے والے پلانٹس بند، لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشان
Web Desk
13 April 2026
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے درآمدی ایندھن سے چلنے والے بجلی گھروں کی بندش کے باعث شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان پلانٹس کی بندش سے قومی گرڈ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تقسیم کار کمپنیوں کو کم بجلی مل رہی ہے۔ بجلی کی دستیابی میں کمی کے باعث لیسکو کے مختلف علاقوں میں صارفین کو طویل بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہری علاقوں میں روزانہ تین سے چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چار سے پانچ گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ خاص طور پر شام اور رات کے اوقات میں بجلی کی بندش میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے وقت شمسی نظام کے باعث طلب کسی حد تک پوری ہو جاتی ہے، تاہم رات کے وقت طلب بڑھ کر دو ہزار نو سو نوے میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ اس کے برعکس نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) کی جانب سے صرف دو ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جس سے ایک ہزار میگاواٹ تک کا شارٹ فال پیدا ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ
21 April 2026
امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار
21 April 2026
ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ
21 April 2026
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
21 April 2026
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور
21 April 2026
چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار
21 April 2026
خلیجی ممالک کیلئے 45 پروازیں منسوخ، فضائی آپریشن متاثر
21 April 2026
دنیا کو بدلنے کیلئے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں: مریم نواز شریف
21 April 2026