LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم ذخائر کا جائزہ اجلاس؛ ملک میں تیل کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

Web Desk

13 April 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور سپلائی چین کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک میں تیل کی کھپت کی مستقل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتر حکمتِ عملی اور مسلسل مانیٹرنگ کی بدولت خطے میں جاری بحران کے باوجود پاکستان میں تیل کی کمی کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے، تاہم بچت کے لیے قومی سطح پر کفایت شعاری کی پالیسی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ حکام نے آگاہ کیا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیل کی درآمد کے لیے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ہر صورت جاری رہیں گے اور عالمی سطح پر قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا بوجھ عام آدمی پر نہیں پڑنے دیا جائے گا۔

اس اہم اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ بین الاقوامی منڈی کی صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور اسٹاکس کی دستیابی کو ہر وقت برقرار رکھیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حکومت توانائی کے تحفظ اور معاشی استحکام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔