وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ”میت منتقلی سروس“ کا آغاز کر دیا
Web Desk
13 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی ریلیف کے لیے ایک اور بڑے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھتے ہوئے پاکستان کی پہلی سرکاری ”میت منتقلی سروس“ (Deceased Care Service) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سروس کے پہلے مرحلے میں لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں سے میتوں کو مکمل احترام اور تکریم کے ساتھ بلامعاوضہ ان کے گھروں تک منتقل کیا جائے گا۔ حکومتی پروگرام کے مطابق، رواں سال جون تک اس سروس کا دائرہ کار پنجاب کی ہر تحصیل تک پھیلا دیا جائے گا اور ہر تحصیل کو مخصوص ایمبولینسز فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود ان خصوصی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ اضلاع کے حکام کو چابیاں حوالے کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات میں ہدایت کی کہ وہ اس خدمت کو صرف سرکاری فریضہ نہیں بلکہ رضائے الٰہی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت انجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتالوں میں نجی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے من مانے کرائے وصول کرنا ایک تکلیف دہ عمل تھا، جس کا اب خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
مریم نواز شریف نے ریسکیو اہلکاروں کو سختی سے تاکید کی کہ اگر کوئی سوگوار خاندان ذاتی طور پر پیسے دینے کی کوشش کرے تو اسے ہرگز قبول نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ سروس نہ صرف ٹرانسپورٹ فراہم کرے گی بلکہ سوگواروں کو اخلاقی دلاسہ اور معاونت بھی فراہم کرے گی۔ اس اقدام کو عوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے غریب اور متوسط طبقے کو میت کی منتقلی میں درپیش مالی و انتظامی مشکلات سے نجات ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنےکا موقع دیاجائے، مولانا فضل الرحمان
21 April 2026
مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ
21 April 2026
جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ
21 April 2026
امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار
21 April 2026
ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ
21 April 2026
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
21 April 2026
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور
21 April 2026
چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار
21 April 2026