LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Web Desk

13 April 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ کی مسلسل عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف یہ مقدمہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے سائبر کرائم ونگ نے پیکا (PECA) ایکٹ کے تحت درج کر رکھا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کی۔ عدالت نے اب کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی ہے، اور پولیس کو وارنٹس کی تعمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے وفاق اور صوبہ خیبرپختونخوا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔