ایران منصفانہ معاہدے کیلئے تیار، امریکا قانون کا پابند رہے تو ڈیل ممکن ہے: ایرانی صدر
Web Desk
12 April 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران ایک متوازن اور منصفانہ معاہدے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم اگر امریکا بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں رہے تو کسی معاہدے کا حصول ناممکن نہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ اس وقت ہوا جب اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات بغیر کسی حتمی نتیجے کے ختم ہوئے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، سیکیورٹی اور استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی ایوان صدر کے مطابق گفتگو میں گزشتہ دو ہفتوں کی جنگ بندی سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایرانی صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک پائیدار امن اور سلامتی کی ضمانت دینے والے منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا عالمی قوانین کی پاسداری کرے تو معاہدہ ممکن ہے۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا۔
کریملن کے مطابق پوٹن نے تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کے لیے ثالثی کے کردار پر آمادگی ظاہر کی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
شہبازشریف، اسحاق ڈار، فیلڈمارشل نے ملکی عزت کیلیے تاریخی کام کیا، نوازشریف
21 April 2026
اسلام آبادمذاکرات کے حوالے سے تمام فریقین سے رابطے میں ہیں، قطر
21 April 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی
21 April 2026
عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنےکا موقع دیاجائے، مولانا فضل الرحمان
21 April 2026
مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ
21 April 2026
جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ
21 April 2026
امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار
21 April 2026
ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ
21 April 2026