LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف

اسلام آباد مذاکرات :  اسحاق ڈار کے مصر، سعودی عرب اور ترکیہ سے رابطے

Web Desk

12 April 2026

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کو اسلام آباد مذاکرات اور پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ بندی کے وعدوں پر سختی سے عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو کے دوران نائب وزیرِاعظم نے مذاکراتی عمل میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مکالمہ ہی واحد راستہ ہے۔

اسحاق ڈار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سفارتی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور تمام فریقین کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ گفتگو میں بھی خطے کی صورتحال اور مذاکراتی عمل زیر بحث آیا۔ ترک وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی عمل کا جاری رہنا انتہائی ضروری ہے۔