LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم بتائیں عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں ہورہی؟ خدا کے لیے فوج کے نام پر سیاست بند کریں؛بیرسٹر گوہر بھارتی ایئرفورس کا ایک اور جنگی طیارہ حادثے کا شکار معاشی وسائل صوبوں کا حق، این ایف سی میں بلوچستان کا حصہ سو فیصد بڑھا دیا: وزیراعظم سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے ضابطہ اخلاق میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت اور احترام کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا،مریم نواز سکیورٹی فورسز کی میران شاہ میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک قیام امن اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فیڈرل کانسٹیبلری کا کردار اہم ہے، محسن نقوی خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہنگامی اجلاس، صوبائی حقوق کے تحفظ کیلئے حکمتِ عملی امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی بلاول کی دھمکی کام کرگئی، شہباز نے ہتھیار ڈال دیئے، پی پی کو گلگت میں حکومت بنانے کی دعوت غریبوں پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف ، پی ٹی آئی نے بجٹ مسترد کردیا بجٹ 2026-27: پٹرولیم لیوی میں بڑے اضافے کی تجویز، ایل پی جی سمیت مختلف شعبے شامل غیر رجسٹرڈ سپلائرز سے خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کا بڑھانے کی تجویز بجٹ 2026-27: درآمدی اور بڑی گاڑیوں پر نئے ٹیکس، قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی تفصیل سوشل میڈیا پر شیئر کردی

Web Desk

12 April 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کیا تھا مگر جان بوجھ کر اس پر عمل نہیں کیا، جس کے باعث دنیا بھر میں بے چینی پیدا ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے بارودی سرنگیں بچھانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، حالانکہ ان کی بحری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے اور ان کے بیشتر وسائل تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرنگیں بچھائی بھی گئی ہوں تو کوئی بھی جہاز مالک ایسا خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور ان کے رہنماؤں کی عزت بھی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران فوری طور پر بین الاقوامی آبی گزرگاہ کو کھولنے کا عمل شروع کرے کیونکہ وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے انہیں مکمل بریفنگ دی گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیر معمولی شخصیات قرار دیا۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات طویل رہے اور تقریباً بیس گھنٹے تک جاری رہے، تاہم ایران اپنے جوہری عزائم ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔