LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن

ایران اورامریکانے امن کا راستہ نہ نکالاتونتائج خطرناک ہوں گے، بلاول بھٹو

Web Desk

11 April 2026

پاکستان پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے ایران اور امریکا کے مذاکرات کو مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے سب سے بڑی کامیابی قرار دے دیا۔کہتے ہیں ایران اورامریکانے امن کا راستہ نہ نکالاتونتائج خطرناک ہوں گے۔

ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو میں  بلاول بھٹو نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لوگ ان مذاکرات کو امید کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے گزشتہ 6 ہفتوں یا اس سے زیادہ عرصے سے جنگ کی تباہ کاریاں دیکھی ہیں، اس سے نہ صرف انسانی جانی نقصان ہوا بلکہ معاشی قیمت بھی چکانی پڑی ہے، جس کے اثرات پوری دنیا پر پڑے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جنگ نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اس لیے ہر کوئی مشترکہ اور اجتماعی کوششیں کر رہا ہے تاکہ اس جنگ بندی کے لیے اہم سفارتی گنجائش پیدا کی جا سکے اور آئندہ مذاکرات آگے بڑھائے جا سکیں۔

انہوں نےایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ پیچیدہ معاملہ ہے۔ اگر انہوں نے مستقل امن کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کا انتظام نہیں کیا تو مزید خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، اس لیے سب کی توجہ اس وقت موجودہ تنازع کے حل پر ہے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ موجودہ تنازع کے اثرات نہ صرف ایران بلکہ پورے مشرق وسطیٰ پر پڑے ہیں لیکن جس طرح انہوں نے متعدد خلیجی ممالک پر حملے کیے ہیں ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے لیکن میرے خیال یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب جنگ بندی مستقل ہو اور ہمارے پاس اس تنازع کا ایک حل ہو۔