غیر ملکی صحافیوں کو تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں: عطا اللہ تارڑ
Web Desk
11 April 2026
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اسلام آباد امن مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستان آنے والے غیر ملکی صحافیوں کو فراہم کی جانے والی وسیع سہولیات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے اعلان کے مطابق، ایران اور امریکہ سے آنے والے صحافیوں کو ’ویزا آن ارائیول‘ کی خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اب تک دنیا بھر سے تقریباً 50 غیر ملکی صحافی پاکستان پہنچ چکے ہیں، جبکہ چین، سعودی عرب، جاپان، جرمنی اور کوریا سمیت کئی دیگر ممالک کے میڈیا نمائندوں نے بھی ویزا کی درخواستیں دی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے جناح کنونشن سینٹر میں ایک جدید میڈیا سیل قائم کیا ہے جہاں صحافیوں کو ایک ہی چھت تلے تمام ضروری سہولیات میسر کی گئی ہیں۔ اس سینٹر میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کنیکٹوٹی، پرنٹرز، کمپیوٹرز اور بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں تاکہ صحافی اپنے پیشہ ورانہ امور بلا تعطل انجام دے سکیں۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کنونشن سینٹر کا ریڈ زون سے قریب ہونا صحافیوں کے لیے کوریج کو مزید آسان بنا دے گا، جبکہ تمام میڈیا نمائندوں کو خصوصی کارڈز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان غیر ملکی صحافیوں کی آمد کو خوش آئند قرار دیتی ہے اور تمام سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عالمی میڈیا کو ان تاریخی مذاکرات کی رپورٹنگ میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی برادری کے سامنے ان مذاکرات کی شفاف اور مؤثر کوریج کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ اس وقت جناح کنونشن سینٹر عالمی میڈیا کی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے جہاں سے پوری دنیا کو اسلام آباد امن مذاکرات کی پل پل کی خبریں پہنچائی جا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026