ملک گیر بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا الرٹ جاری:بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
Web Desk
11 April 2026
ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی،،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری الرٹ کےمطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں،آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش اور متعدد مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام، منگورہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد شہروں لاہور، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، لورالائی سمیت متعدد شہروں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026