وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترقیاتی منصوبوں کی ہفتہ وار رپورٹس طلب کر لیں
Web Desk
11 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ‘پراجیکٹ گیلری’ کے ذریعے ہر تحصیل کے منصوبوں کا تصاویری معائنہ کیا گیا، جبکہ لائیو ڈیش بورڈ کی مدد سے مالی اور عملی پیش رفت کی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے ہفتہ وار رپورٹ طلب کرتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ ہر شہر اور ‘مثالی گاؤں’ منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت صوبے کے 51 شہروں میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ فعال ہے، جس کے تحت جلد ہی جدید ڈی سلٹنگ، سیکشن اور جیٹنگ مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے صفائی کی صورتحال پر زور دیتے ہوئے ویسٹ کنٹینرز کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھنے کا حکم دیا۔ ایک اہم سنگِ میل کے طور پر، صوبے میں پہلی مرتبہ ایچ ڈی پی ای پائپ لائننگ پلانٹ کی تنصیب کا اعلان کیا گیا جس کا کام 20 اپریل سے شروع ہوگا، جبکہ ایسا ہی ایک پلانٹ جنوبی پنجاب میں بھی قائم کیا جائے گا۔
مریم نواز شریف نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دو سال کے مختصر عرصے میں وہ ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں جو ماضی میں پانچ سال کے دوران بھی مکمل نہیں ہو سکے تھے۔ انہوں نے واسا (WASA) حکام کو ہدایت دی کہ زیرِ زمین کاموں کی جلد تکمیل کے بعد شہروں کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ عوام کو معیاری سہولیات کے ساتھ خوشگوار ماحول بھی میسر آ سکے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026