پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن، 18 افراد کو بچا لیا
Web Desk
10 April 2026
شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تجارتی بحری جہاز ایم وی گولڈ آٹم (MV Gold Autumn) کے عملے کے 18 ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔ پاکستانی ساحل سے تقریباً 200 ناٹیکل میل دور پیش آنے والے اس واقعے میں جہاز سے ہنگامی سگنل موصول ہوئے تھے، جس پر پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے فوری طور پر ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کیا۔ امدادی کارروائی کے لیے سمندری حدود کی نگرانی پر مامور پاک بحریہ کے جدید جہاز پی این ایس حنین کو روانہ کیا گیا جس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا۔
ریسکیو کیے گئے عملے میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیں۔ پاک بحریہ کی ماہر ٹیم نے نہ صرف تجارتی جہاز پر لگی آگ بجھانے میں معاونت فراہم کی بلکہ متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد بھی دی۔ آپریشن کے بعد تمام 18 افراد کو مزید طبی دیکھ بھال اور ان کے متعلقہ ممالک واپسی کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کا یہ بروقت اور مؤثر اقدام سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اس کی ہمہ وقت تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر
6 June 2026
آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار
6 June 2026
یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں
6 June 2026
پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز
6 June 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
6 June 2026
ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات
6 June 2026
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
6 June 2026
وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان
6 June 2026