1973ء کا آئین وفاق کی مضبوطی اور عوامی حقوق کا ضامن ہے
Web Desk
10 April 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ دستورِ پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں 1973ء کے آئین کو وفاق کی مضبوطی اور عوامی حقوق کا اصل ضامن قرار دیا ہے۔ انہوں نے 10 اپریل 1973ء کو ملکی تاریخ کا ایک سنہری دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو ایک متفقہ، جمہوری اور اسلامی آئین دے کر ملک کی بنیادوں کو استوار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں زور دیا کہ عوامی حاکمیت ہی آئینِ پاکستان کی بنیاد ہے، جو ہر شہری کو مساوی حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا رشتہ اسی آئین کی بدولت قائم ہے، اور قانون کی حکمرانی ہی ایک مضبوط ریاست کی اصل پہچان ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور شہریوں کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں، کیونکہ اسی کے تحفظ میں پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستحکم پاکستان کے لیے اداروں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کا فروغ ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی بہنیں آج بھی ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں
21 April 2026
ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر
21 April 2026
شہبازشریف، اسحاق ڈار، فیلڈمارشل نے ملکی عزت کیلیے تاریخی کام کیا، نوازشریف
21 April 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی
21 April 2026
عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنےکا موقع دیاجائے، مولانا فضل الرحمان
21 April 2026
امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار
21 April 2026
ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ
21 April 2026
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
21 April 2026