LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن

فرانسیسی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو بھرپور خراجِ تحسین

Web Desk

10 April 2026

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے فرانسیسی ہم منصب کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کروانے اور خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کی بھرپور تعریف کی اور اس سلسلے میں اسلام آباد کے فعال کردار کو سراہا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے جنگ بندی معاہدے کا مکمل احترام اور اس پر سختی سے عملدرآمد ناگزیر ہے۔ ملاقات کے آخر میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید استحکام دینے، خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، جو بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں دونوں ممالک کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔