عازمین حج کیلئے بڑی سہولت، لاہور ایئرپورٹ بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل
Web Desk
9 April 2026
اس سال حج کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اب لاہور سے جانے والے عازمین حج بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
اس سے قبل کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پہلے ہی اس منصوبے کا حصہ تھے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کو شامل کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں۔
سعودی حکام نے لاہور ایئرپورٹ کی انتظامیہ کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سعودی امیگریشن حکام کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہی مکمل کریں گے، جس کے بعد سعودی عرب پہنچنے پر عازمین کو دوبارہ امیگریشن کے مرحلے سے نہیں گزرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
17 July 2026
امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے
17 July 2026
چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام
17 July 2026
امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
17 July 2026
روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان
17 July 2026
تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان
17 July 2026
اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار
17 July 2026
چین کا حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا مطالبہ
17 July 2026