LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ کا شکریہ، پاکستان کا سفارتی عمل جاری رکھنے کا اعلان صدر ٹرمپ نے امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا آبنائے ہرمز میں پھنسے ہزاروں ملاحوں کے لیے اقوام متحدہ کی مدد کی اپیل مذاکراتی ٹیم سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق چل رہی ہے: ایران ایران کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف عمران خان کی بہنیں آج بھی ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی

عالمی رہنماؤں کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان سفارتی مرکز بن گیا

Web Desk

9 April 2026

اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے تناظر میں پاکستان اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ مختلف اہم عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کو آج متعدد عالمی رہنماؤں کی جانب سے ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں، جن میں امیر قطر، بحرین کے بادشاہ، لبنان کے وزیراعظم، آسٹریا کے چانسلر، جرمنی کے چانسلر اور اٹلی کی وزیر اعظم شامل ہیں۔

عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان کی کامیاب سفارتی کاوشوں پر مبارکباد پیش کی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔