پاکستان صلح کا پیامبربن چکا ، ساری دنیاکی نظریں اسلام آباد پرہیں، خواجہ آصف
Web Desk
9 April 2026
وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں ساری دنیا کی نظریں اسلام آبادپر مرکوزہیں۔ سیاسی وعسکری قیادت وطن کو الحمدللہ ان بلندیوں پر لے گئی ہے جس کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتاتھا۔
سوشل میڈیاپر پیغام میں وزیردفاع نے کہاکہ آزادی کے بعد بہت کم ایسے مواقع آئے جنہیں ہم تاریخ وعہد سازکہہ سکتے ہیں۔پہلا موقع تب آیا جس دن نواز شریف نے اسٹینڈ لیا اور ایٹمی دھماکے کئے۔اُس روز پچیس سال کی محنت رنگ لائی اورہم ایٹمی کلب کے ممبر بن گئے۔ ہماری سیکیورٹی کو الحمد للہ ضمانت مل گئی
خواجہ آصف کاکہناتھاکہ بھارت نے للکارا تو ہم نے اسنکی مانگ کا سیندور اجاڑ دیا۔اسے دھول چٹائی۔دنیا نے ہمارے محافظوں کا لوہا مانا۔اب ایک سال بعد پاکستان بین الاقوامی سفارت کاری کا محور بن گیاہے۔

وزیردفاع کاکہناتھاکہ پاکستان امن کا داعی ہے۔پاکستان اپنے خطے اور بھائیوں میں صلح کا پیامبر ہے۔ اللہ ہماری امن کی کوششوں میں برکت ڈالے اور۔پاکستان کو سرخرو کرے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ بادرہے۔
متعلقہ عنوانات
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
17 July 2026
امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے
17 July 2026
چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام
17 July 2026
امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
17 July 2026
روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان
17 July 2026
تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان
17 July 2026
اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار
17 July 2026