LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ کا شکریہ، پاکستان کا سفارتی عمل جاری رکھنے کا اعلان صدر ٹرمپ نے امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا آبنائے ہرمز میں پھنسے ہزاروں ملاحوں کے لیے اقوام متحدہ کی مدد کی اپیل مذاکراتی ٹیم سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق چل رہی ہے: ایران ایران کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف عمران خان کی بہنیں آج بھی ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی

امن کا موقع ضائع نہیں ہونے دیں گے،پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کا مذاکرات کی کامیابی کےلیے عزم

Web Desk

9 April 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا  جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے امریکا اور ایران مذاکرات کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے اسلام آباد مذاکرات کےحوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔

شرکاء نے اسلام آباد مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیااور کہا کہ جنگ بندی پر پاکستان کا مثبت، تعمیری کردارعالمی سطح پرسراہا جارہا ہے، امن کا یہ موقع ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شرکاء نے جنگ بندی میں کلیدی کردار پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

مستقل جنگ بندی کےلیے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، وزیراعظم  شہباز شریف کو مذاکرات کی جگہ سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو دفتر خارجہ سمیت اہم مقامات اور معزز مہمانوں کی آمد و رفت اور ان کیلئے انتظامات سے آگاہ کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مذاکراتی مقام سمیت دیگر جگہوں کا دورہ کیا، وزیراعظم  کے ساتھ وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مہمانوں کی آمد،انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔