LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا

دنیابھرمیں پاکستان کی واہ واہ ہورہی ہے، کوئی عمران خان کا فیصلہ نہیں مانتاتوکہیں اورچلاجائے، سہیل آفریدی

Web Desk

9 April 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظرمیں  پاکستان کاکردار خوش آئند ہے، پاکستان کی دنیا بھرمیں واہ  واہ ہو رہی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی  عمران خان 2002 سے کہہ رہےتھے کہ پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کرداراداکرے، بانی پی ٹی آئی کی 2002 کی پالیسی پر اب عمل درآمد ہوا، دنیا نے اس پالیسی کو سراہا ہے، ملک بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کا نہیں سب کا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ  ہم افغانستان مذاکرات کے لیے جائیں گے تو کچھ مثبت ہوگا،ہمارا مؤقف تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو نکالا جائے، قومی پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کو عزت اور وقار کے ساتھ واپس بھیجیں گے، پہلے دن سے کہا تھا کہ تنقید برائے اصلاح کریں، ہمارے خلاف مسلسل غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا علاج الشفا اسپتال میں نہیں ہو رہا، کیا ہوگا اگر بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں ہو، بانی پی ٹی آئی کا حق ہےکہ جس اسپتال میں ان کی بہنیں چاہیں ان کا علاج وہیں پرہو۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا میرے لیے بھی ایک پیغام آیا ہے،  کوئی بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں مانتا تو کہیں اور چلا جائے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ  صوبائی کابینہ میں جلد توسیع کی جائے گی، کابینہ میں توسیع کے بغیربھی تمام محکموں میں بہترین کام جاری ہے۔