LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار چین کا حقیقی معنوں میں انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کا مطالبہ مودی سرکار کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بھارتی عملہ تعینات نہ کرنے کا مطالبہ دنیا کی ایک تہائی آبادی صحت بخش غذا خریدنے سے محروم ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ

وزیراعظم سے فیلڈمارشل کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے ثالثی کردارجاری رکھنے کا عزم

Web Desk

9 April 2026

وزیر اعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  ملاقات کی جس میں پاکستان کی جانب سے خطے میں پائیدار امن کے لیے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  ملاقات کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور پاکستان کی جانب سے فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے کشیدگی میں حالیہ کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام فریقین پر جنگ بندی برقرار رکھنے اور تحمل کا مظاہرہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

ملاقات میں پاکستان کی جانب سے خطے میں پائیدار امن کے لیے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تمام فریقین کی جانب سے صبر و تحمل کو سراہا۔ وزیراعظم نے اس عمل میں شامل فریقین کے عزم کو بھی سراہا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ  ملاقات میں امن کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور  وزیراعظم کی جانب سے آنے والے وفود کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت کا اعادہ کیا گیا۔