امریکا ایران جنگ بندی پر اقوام عالم کا پاکستان سے اظہار تشکر
Web Desk
9 April 2026
امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی مؤثر اور نتیجہ خیز سفارتکاری کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ چین، آسٹریلیا، سعودی عرب اور کینیڈا سمیت دنیا کے اہم ممالک نے اس بحران کے خاتمے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے احسن کردار کو سراہا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز، کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی، اور آسٹرین چانسلر کرسچن سٹوکر نے تباہ کن اثرات رکھنے والی جنگ کو رکوانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک عظیم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔
سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے علاوہ یورپی یونین، جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ نے بھی مشترکہ بیانات میں پاکستان کی انتھک محنت اور غیر جانبدارانہ ثالثی کی تعریف کی ہے۔ جاپان، ملائیشیا، قازقستان اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے اس اقدام کو عالمی امن کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتہائی کشیدہ حالات میں امن کا راستہ نکالنا پاکستان کی مؤثر ملٹری ڈپلومیسی اور بہترین خارجہ پالیسی کا واضح ثبوت ہے، جس سے عالمی سطح پر بطور ایک ذمہ دار ریاست پاکستان کے اعتماد اور وقار میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تاریخی کامیابی نے عالمی نقشے پر پاکستان کو امن کے ایک مضبوط علمبردار کے طور پر منوا لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی
7 September 2026
ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ
7 September 2026
روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی
7 September 2026
جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا
7 September 2026
جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا
7 September 2026
پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس
7 September 2026
سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات
7 September 2026
امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر
7 September 2026