امریکی بحری بیڑہ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، اب ایران کو سمجھوتا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
Web Desk
28 January 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا بحری بیڑہ ایران کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ڈیل کرنے پر آمادہ ہو جائے گا۔
آئیوا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ فوجی کارروائی میں کسی شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر وسط مدتی انتخابات کے لیے اپنی مہم کا باضابطہ آغاز کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وسط مدتی انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے، تاہم شکست کی صورت میں امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک سال پہلے امریکا کو تاریخی مہنگائی کا سامنا تھا، مگر اب معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی کی شرح کم ہو چکی ہے۔
امریکی صدر کے مطابق امریکا اس وقت عالمی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران سرمایہ کاری کا حجم 18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے لیے امریکی سرحدیں بند کر دی گئی ہیں اور عالمی سطح پر امریکا کی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار
19 June 2026
امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک
19 June 2026
آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری
19 June 2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی
19 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
19 June 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار
19 June 2026
آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم
19 June 2026
صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
19 June 2026