سہیل آفریدی کو لاہور میں ڈرامہ کرنا تھا تو الحمرا ہال کھلوا دیتی: عظمیٰ بخاری
Web Desk
17 September 2026
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سہیل آفریدی کے حالیہ طرزِ عمل اور بیانیے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سہیل آفریدی کو صرف ڈرامہ ہی کرنا تھا تو وہ بتا دیتے، ان کے لیے الحمرا ہال کھلوا دیا جاتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام “نقطہ نظر” میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی، گالیاں دیں اور بعد ازاں خود اپنی مرضی سے پولیس وین میں سوار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی جانب سے پہلے “اغوا” کا من گھڑت تاثر دیا گیا، تاہم نیوز چینلز پر نشر ہونے والی ویڈیوز نے سچائی واضح کر دی۔
عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ واقعے کے دوران سادہ لباس میں تعینات کانسٹیبل مقدس علی پر تشدد کیا گیا، جبکہ امن و امان کے قیام کے لیے سادہ لباس میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی ایک معمول کی کارروائی ہوتی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی سٹریٹ موومنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ رہنما صرف ویڈیوز بنا کر خود کو مظلوم ظاہر کرتے ہیں اور کبھی ‘مذہب کارڈ’ تو کبھی ‘سلطان راہی’ جیسے ڈرامائی انداز اپناتے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہِ لندن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنے تمام تر سفر کے اخراجات خود برداشت کیے ہیں اور تمام ریکارڈ اور رسیدیں جلد میڈیا کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
17 September 2026
ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش
17 September 2026
اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع
17 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار
17 September 2026
ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
17 September 2026
اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال
17 September 2026
صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ
17 September 2026
معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال
17 September 2026