خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
Web Desk
15 September 2026
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کی انتظامی صورتحال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹورز اور اساتذہ ہڑتالیں کر رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کی قیادت اور کابینہ کے اراکین لاہور میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ینگ ڈاکٹرز اور کے پی میں میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے احتجاج کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریض اور ان کے لواحقین دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، جبکہ گومل یونیورسٹی کا عملہ بھی اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پچھلے دو دنوں سے عملی طور پر لاوارث نظر آ رہا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے وزراء اگر اپنی مرضی سے لاہور کے لکشمی چوک کے فٹ پاتھ پر بیٹھیں اور پھر اسے اپنے صوبے کے خلاف سازش کہیں تو یہ مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی قیادت نے لاہور کی ترقی دیکھ لی ہو تو واپس جا کر اپنے صوبے کی خبر لے، جہاں نااہلی، نالائقی اور کرپشن کا راج ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو اپنے عوام کے مسائل سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر لاحق ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026