اشتیاق کی ہلاکت سے متعلق نئی ویڈیو نے واقعے کا رخ بدل دیا: عظمیٰ بخاری
Web Desk
15 September 2026
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن اشتیاق کی ہلاکت سے متعلق ایک اہم ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد واقعے کا رخ مکمل طور پر تبدیل ہو گیا ہے۔ لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی موجودگی میں اشتیاق کے خاندانی رکن نے واضح کیا کہ یہ ہلاکت ایک حادثہ تھی اور اس میں حکومت یا پنجاب پولیس کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ حقائق بیان کرنے پر سہیل آفریدی کے گارڈز نے اس شخص اور ویڈیوز بنانے والے صحافیوں پر تشدد اور بدتمیزی کی۔
عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے یوٹیوبرز اور قیادت پر اس واقعے کو غلط رنگ دے کر لاشوں پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی پشاور سے 530 کلومیٹر کا سفر طے کر کے محض ‘پبلک اسٹنٹ’ اور پوائنٹ اسکورنگ کے لیے لاہور پہنچے ہیں، جبکہ ان کی اپنی صوبائی سرحد کے قریب کوہاٹ میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جہاں انہوں نے جانا بھی گوارا نہیں کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے اشتیاق کے بیٹے کا بیان بھی میڈیا سے شیئر کیا جس میں والد کی موت کو حادثاتی قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026