ٹیکساس میں قید 5 سالہ بچے کو ملک بدر کیا جائے گا، امریکی عدالت کا فیصلہ
Web Desk
7 February 2026
واشنگٹن: امریکی عدالت نے ٹیکساس کے امیگریشن حراستی مرکز میں قید 5 سالہ بچے کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمۂ داخلی سلامتی کے مطابق یہ 5 سالہ بچہ گزشتہ ماہ مینیسوٹا سے حراست میں لیا گیا تھا اور اب اسے واپس ایکواڈور بھیجنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
محکمے نے واضح کیا کہ بچے کو فوری یا ہنگامی طور پر ملک بدر نہیں کیا جا رہا، جبکہ بچے کے وکیل ڈینیئل مولیور نے اس اقدام کو غیر معمولی اور ممکنہ انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلی سلامتی ٹریشیا میک لافلن کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی ملک بدری کی کارروائیاں ہیں اور کوئی انتقامی پہلو شامل نہیں۔
امیگریشن حکام کے مطابق یہ کارروائی بچے کے والد کے خلاف تھی، جنہیں غیر قانونی تارکِ وطن قرار دیا گیا تھا۔ 5 سالہ لیام کونیخو راموس اور والد ایڈرین کونیخو آریاس قانونی طور پر پناہ کے درخواست گزار کے طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے۔
اس معاملے میں لیام کی گرفتاری کے وقت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ نیلے رنگ کی خرگوش نما ٹوپی اور اسپائیڈر مین کا بیگ پہنے ہوئے نظر آئے تھے، جس کے بعد یہ واقعہ ملک بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری
19 June 2026
کابینہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، پی این ایس سی بورڈ کو مضبوط بنانے پر اتفاق
19 June 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار
19 June 2026
امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک
19 June 2026
آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری
19 June 2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی
19 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
19 June 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار
19 June 2026