LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں: وزیراعظم او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی

پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری

Web Desk

16 September 2026

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں افغان سرزمین کو مسلسل استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران نیٹ ورک سے متعلق شواہد پر مبنی مختلف ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگز بھی میڈیا کے سامنے پیش کی گئیں، اور انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کی نام نہاد ایکشن کمیٹی کو ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر ہی کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ ایک منظم ‘ٹیرر کرائم نیٹ ورک’ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے سہولت کاری فراہم کر رہا تھا، جس کی تفتیش کا آغاز ‘ضیا’ نامی شخص کی گرفتاری سے ہوا۔ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا یہ ملزم گزشتہ 8 سے 10 سالوں سے غیر قانونی اسلحے کے کاروبار میں ملوث ہے اور گزشتہ دو سال سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی (JAC) کے قریبی افراد کو ہتھیار فراہم کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ضیا کو سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد گرفتار کیا گیا، جس کے موبائل فون کے ڈیٹا سے پورے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا۔

وزیر مملکت نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضیا کا رابطہ ‘ماجد’ نامی شخص سے تھا، جو کالعدم ایکشن کمیٹی کے سرگرم رکن سردار امان کا خاص آدمی ہے، اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو بھی ڈیکوڈ کر لی گئی ہے۔ مزید برآں، ضیا کے رابطے افغانستان کے شہروں سے آپریٹ کرنے والے ‘زرشاد’ نامی ایک افغان شہری سے طے تھے جو انہیں اسلحہ فراہم کرتا تھا، جبکہ ‘اکبر’ نامی ایک سرکاری ملازم بھی اس پورے سہولت کار نیٹ ورک کا حصہ رہا ہے۔